تازہ ترین

نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 اموات، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویوکے گزشتہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 اموات ہوئی ہیں جب کہ 11 سے 19 جون کے دوران ہیٹ ویو سے نئی دہلی میں 192 بےگھر افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور یکم مارچ سے 18 جون کے درمیان کم از کم 110 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ معمول سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ نئی دہلی میں بدھ کو 50 سال سے زیادہ کی گرم ترین رات تھی۔