تازہ ترین

کرکٹ ورلڈکپ؛ پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہونگے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان


حیدر آباد دکن:ورلڈ کپ 2023ء میں گرین شرٹس کا آج دوسرا امتحان ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں آج سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم نے دوسرے میچ سے قبل بھر پور تیاری کی، پاکستانی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔