![](https://globalarrow.news/public/post-image/2023-10-02-10-12-43.jpeg)
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
لندن :سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی ۔
ایکس( ٹوئٹر ) پر اظہار خیال کرتے ہوئے مائیکل وان نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کیا ہے، مائیکل وان نے لکھا کہ اس ہفتے ورلڈکپ کےآغاز کا بےصبری سے انتظارہے ، پاکستان، انڈیا،جنوبی افریقا اور انگلینڈ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمز ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جو 19 نومبر تک بھرپور رعنائیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔